ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن کی منظوری وزارتِ داخلہ سے حاصل کر لی ہے۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور نمایاں عمارات کی تصاویر شامل کی جائیں گی، جبکہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی مزید جدید بنایا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق، نئے پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ ویزہ صفحات پر مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کی تصویری جھلکیاں شامل ہوں گی تاکہ پاسپورٹ پاکستان کی ثقافتی وراثت کی عکاسی کرے۔
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی،آئی ایس پی آر
وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹ بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیچرز کی جدت کے علاوہ پاسپورٹ کی بنیادی ساخت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
یہ اقدام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، محفوظ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔