وینزویلاکا امریکی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کولمبیا کی مکمل حمایت کا اعلان

Date:

وینزویلا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں اور الزام تراشیوں کے مقابلے میں کولمبیا کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر وینزویلائی فورسز کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے بڑھتا ہوا دباؤ علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے اسے توہین آمیز قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ نے صرف کولمبیا کے صدر نہیں بلکہ پورے کولمبیائی عوام کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک امریکی تسلط کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے، وہ واشنگٹن کی دشمنی اور بے بنیاد الزامات کا نشانہ بنتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو پر منشیات کی کاشت بڑھانے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد لاطینی امریکا میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...