ایرانی دفاعی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے علی شمخانی نے اتحاد اور داخلی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سب اُس کشتی میں سوار ہیں جسے اسلامی انقلاب کے شہداء نے پانی میں اتارا تھا، اور افسوس کی بات ہوگی اگر خدانخواستہ ہمارے اختلافات کے باعث اس کشتی میں کوئی کمزوری یا سوراخ پیدا ہو جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی
ایرانی طلبا سے متعلق نیوز ایجنسی اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل علی شمخانی نے صدرِ مملکت کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل سے نہیں ڈرتے، بلکہ ہمیں داخلی جھگڑوں اور اختلافات سے خوف ہے، اور اگر ہم سب متحد رہیں تو تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میری داخلی سیاسی دھڑوں کو نصیحت ہے کہہم سب کو رہبرِ انقلاب کی ولایت کے تحت متحد رہنا چاہیے، کیونکہ دشمن یہی چاہتا ہے کہ ہمیں الگ الگ نشانہ بنا کر ملک کی بنیاد کو کمزور کرے۔