وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے بڑے اقتصادی پیکج کا اعلان کردیا

Date:

  وزیراعظم سے صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے نمائندہ وفد نےملاقات کی، جس میں ملکی معیشت کے فروغ اور توانائی کے مؤثر استعمال پر تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آئندہ تین سال تک صنعتی اور زرعی شعبے کو 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہ رعایتی نرخ نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک لاگو رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے سے کم کرکے رعایتی نرخوں پر بجلی دی جائے گی۔

شہباز شریف نے وضاحت کی کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین یا کسی دوسرے شعبے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد صنعتوں کا پہیہ چلانا، برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس سردیوں میں دیے گئے رعایتی پیکج کے نتیجے میں صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے پیداواری عمل میں تیزی آئی اور معیشت کو استحکام ملا۔

انہوں نے کہا کہ جب صنعت اور زراعت ترقی کریں گے تو ملک خود کفیل ہوگا اور قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد...

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

ترکیہ کا پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر غور

پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت اور خطے کے استحکام...

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی جاسوسی کا انکشاف،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تہلکہ خیز رپورٹ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی...