پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا،پاکستان کی پوری ٹیم محض 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان اب شکست کے دہانے پر ہے کیونکہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم مہمان ٹیم کو صرف 68 رنز کا ہدف دے پائی ہے۔
پہلی اننگز میں 71 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا ہی سے وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ صرف 16 کے مجموعی اسکور پر امام الحق (9)، عبداللہ شفیق (6) اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
بابر اعظم اور سعود شکیل نے 44 رنز کی شراکت سے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے اور اسے صرف 23 رنز کی معمولی برتری حاصل تھی۔
ایشیا کپ 2025 فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے ایوارڈز وصول کرنے سے انکار کردیا
تاہم چوتھے روز کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی مزاحمت دم توڑ گئی۔ بابر اعظم 50 اور محمد رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ لائن یکسر بکھر گئی — نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 28 رنز اور ساجد علی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی
جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا — سائمن ہارمر نے 5 وکٹیں، کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان کی ٹیم 129 رنز پر سمٹ گئی اور اسے صرف 58 رنز کی معمولی برتری حاصل ہو سکی۔ جنوبی افریقہ کو اب جیت کے لیے آسان ہدف درکار ہے۔