پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حرا مانی نے ڈراموں ’دو بول‘، ’کشف‘، ’سن یارا‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی، جبکہ حالیہ دنوں میں وہ ڈراموں ’سن میرے دل‘، ’ڈائن‘ اور ’شرپسند‘ میں جلوہ گر ہیں۔
تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ اپنی روایتی شبیہ سے ہٹ کر بولڈ انداز اپنانے کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وہ اکثر ریولنگ ملبوسات میں اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، جو سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں حرا مانی نے فیروزی اور چاندی رنگ کی ریشمی و جالی دار ساڑھی اور کڑھائی دار جیکٹ میں تصاویر پوسٹ کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں کی جانب سے اس پر سخت ردِعمل سامنے آیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’ان کے بیٹے بڑے ہو رہے ہیں، وہ اپنی ماں کو اس طرح کیسے دیکھ سکتے ہیں؟‘‘ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ’’یہ سب اس نظام کا حصہ ہے جس میں وہ کام کرتی ہیں۔‘‘
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’باقی جسم ڈھانپنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟‘‘ جب کہ چند نے ڈرامہ ’شرپسند‘ میں ان کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی بھی اسی کی عکاس ہے۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی کے انداز پر جاری اس بحث نے ایک بار پھر شوبز شخصیات کے طرزِ لباس اور ذاتی انتخاب کے حوالے سے مباحث کو جنم دے دیا ہے۔


