اے این ایف کاتعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،11 ملزمان گرفتار

Date:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کارروائیاں انجام دیں، جن کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 11 کارروائیوں میں 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 26.577 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، دو ملزمان گرفتار

ملتان میں شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ مانسہرہ کے علاقے دوراہا میں کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1.262 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح اٹک میں واقع ایک یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران سری لنکا جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے 660 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ باچا خان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے مجموعی طور پر 493 گرام آئس برآمد کی گئی، جس میں 180 گرام وزنی 38 آئس بھرے کیپسولز اس کے پیٹ سے اور 313 گرام آئس جوتوں سے برآمد ہوئی۔

چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران برطانیہ سے آنے والے پارسلز سے جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئیں، جن میں 135 گرام اور 48 گرام ویڈ شامل تھی۔

قصور میں بیدیاں کلاں روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 9 کلو ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر، 6 بیٹریاں، 2 ڈیوائسز اور ایک چارجر برآمد کیا گیا، جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہیڈ بلوکی، ڈسٹرکٹ قصور میں بھی کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 4.095 کلوگرام ہیروئن اور 2.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی کی اڑیالہ روڈ پر کارروائی میں ملزم کے جوتوں سے 0.624 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں، مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی،8 خوارج ہلاک،5 شدید زخمی ،

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ...

مودی کی سفارتی ناکامی اور خاموشی، بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بننے لگی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارتی پالیسی ایک...

معدنی شعبے کی ترقی کیلئے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ کر دی گئی

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت قائم جیو سائنس...