زرعی میدان سے اچھی خبر،پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 63 فیصد اضافہ

Date:

پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے چین کو 63 فیصد اضافے کے ساتھ 45.27 ملین ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 24.85 ملین ڈالر تھا۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے میں پاکستان نے نیم یا مکمل صاف چاول (کموڈیٹی کوڈ 10063020) کی برآمدات 34.30 ملین ڈالر کیں، جن کا مجموعی وزن 76.36 ملین کلوگرام رہا۔ فی کلو قیمت تقریباً 0.44 ڈالر رہی۔

پاکستان کا بڑا تجارتی قدم،افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان نے امریکہ کو تقریباً 7 لاکھ 72 ہزار 725 ٹن باسمتی چاول برآمد کئے، جن سے 87 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہ اعداد و شمار پچھلے مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جب برآمدات 5 لاکھ 95 ہزار 120 ٹن (مالیت 65 کروڑ 4 لاکھ ڈالر) تھیں۔

گلوبل ٹریڈ پلیٹ فارم وولزا کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران امریکہ پاکستان کی کل باسمتی برآمدات کا 24 فیصد حصہ دار رہا، جو 1 ہزار 519 شپمنٹس پر مشتمل تھا۔

پاکستان میں برسوں بعد پہلی اسٹریٹیجک نجکاری مکمل

اٹلی 14 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ 11 فیصد (716 شپمنٹس) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ مجموعی طور پر یہ تینوں ممالک پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمدات کا تقریباً 49 فیصد استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان اس وقت دنیا کے 110 سے زائد ممالک کو باسمتی چاول برآمد کر رہا ہے۔ ان میں نمایاں مارکیٹوں میں چین، آسٹریلیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، نیدرلینڈز اور جرمنی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی،8 خوارج ہلاک،5 شدید زخمی ،

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ...

مودی کی سفارتی ناکامی اور خاموشی، بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بننے لگی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارتی پالیسی ایک...