مودی کی سفارتی ناکامی اور خاموشی، بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بننے لگی

Date:

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارتی پالیسی ایک بار پھر عالمی سطح پر ناکامی اور تنقید کا نشانہ بن گئی ہے، جس کے باعث بھارت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مفاد پرست پالیسیوں کے باعث مودی حکومت نے قومی خودمختاری کو داؤ پر لگا کر اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کی ہے۔ ناقدین کے مطابق مودی کی ناکام خارجہ حکمت عملی نے بھارت کو امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، جبکہ ان کا "وشو گرو” یعنی دنیا کے استاد ہونے کا دعویٰ عالمی سطح پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھکنے سے زمیں بوس ہو گیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی اہم تفصیلات عوام سے چھپائیں۔

خبردار پاکستان کے ساتھ جنگ نہ کرنا ، ٹرمپ نے مودی کو خبردار کردیا

کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت کے قومی فیصلے اب مقامی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک میں منظر عام پر آ جاتے ہیں، جو قومی خودمختاری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

جے رام رمیش کے مطابق ٹرمپ نے روسی تیل کی درآمد روکنے کے حوالے سے بھارت کی یقین دہانی کا ذکر خود کیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی قومی پالیسیوں کو چھپاتے ہیں اور ٹرمپ ان کا اعلان کر دیتے ہیں، جیسا کہ آپریشن سندور کے حوالے سے امریکی صدر نے حکومتِ ہند کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی بات ظاہر کر دی تھی۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی کا کوالا لمپور سمٹ اور غزہ کانفرنس میں شرکت سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی سطح پر ٹرمپ اور دیگر رہنماؤں کے سامنے کھڑے ہونے سے گریزاں ہیں۔

خودداری کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے مودی درحقیقت عالمی طاقتوں کے دباؤ کے آگے جھکنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کی نام نہاد خودمختاری اور "وشو گرو” کے دعوے کا پردہ فاش کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت بین الاقوامی برادری میں رسوائی کا سامنا کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی،8 خوارج ہلاک،5 شدید زخمی ،

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ...

معدنی شعبے کی ترقی کیلئے جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹری جدید طرز پر اپ گریڈ کر دی گئی

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے تحت قائم جیو سائنس...