ٹرمپ قابل اعتماد نہیں،امریکا سے مذاکرات سیاسی نادانی ہے، امام جمعہ تہران

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ جوہری معاہدے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ امریکہ، جس نے یہ معاہدہ دنیا کے سامنے پھاڑ کر پھینک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی نظر میں جو بھی اس کی بدمعاشی کے خلاف مزاحمت کرے، اسے دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے۔

 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ امریکی صدر ایران کے قدس فورس کے سربراہ ، جوہری سائنسدان طہرانچی اور دیگر شخصیات کی شہادتوں کے ذمہ دار ہیں اور امریکہ نے داعش کے وجود میں آنے میں بھی کردار ادا کیا۔

آیت اللہ خاتمی نے امریکہ کی ایرانی عوام سے دوستی کے دعوے کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے انقلاب اسلامی سے پہلے ایران میں ایک ظالم اور سفاک حکومت قائم کی اور جاسوسی کے ایسے نیٹ ورک چلائے جو ایرانی قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

آیت اللہ خاتمی نے امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کی جوہری پالیسیوں پر فیصلہ سازی کے دعوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اداکارہ حرا مانی کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان...

پاکستان کےخلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹے پروپیگنڈا...