صدر ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا اعلان

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر لیا۔

وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مختلف وجوہات کی بنا پر وینزویلا سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’منشیات اسمگلرز کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو امریکا میں منشیات لائیں گے ہم انہیں مار ڈالیں گے۔

خبردار پاکستان کے ساتھ جنگ نہ کرنا ، ٹرمپ نے مودی کو خبردار کردیا

انہوں نے بتایا کہ سمندر کے راستے امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں کی تعیناتی سے متعلق رپورٹس کو انہوں نے غلط قرار دیا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو ڈرگ کارٹیلز کے قبضے میں ہے۔ ان کے مطابق چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے نتائج مثبت ہوں گے۔

روسی تیل کمپنیوں پر پابندیوں سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ’’روس کو چھ ماہ بعد احساس ہوگا کہ ان پابندیوں کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں،داخلی سلامتی کو بچانے کیلئے متحد ہونا ہوگا، علی شمخانی

اسرائیل اور مغربی کنارے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، اسرائیل کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’امن معاہدے کے حوالے سے اسرائیل بہترین کردار ادا کر رہا ہے اور مغربی کنارے کے انضمام پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔‘‘

امریکی داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں آدھے سے زیادہ قتل غیر قانونی تارکینِ وطن کے ہاتھوں ہوئے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بائیڈن کیوں چاہتے تھے کہ غیر قانونی تارکین وطن امریکا آئیں؟ ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو کیوں داخل ہونے دیا گیا؟‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اداکارہ حرا مانی کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان...

پاکستان کےخلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹے پروپیگنڈا...

ٹرمپ قابل اعتماد نہیں،امریکا سے مذاکرات سیاسی نادانی ہے، امام جمعہ تہران

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...