دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Date:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مردان میں مختلف یونیورسٹیوں اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مدارس کے طلبہ اور اساتذہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و اساتذہ سے معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی، قومی سلامتی اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہیں گے۔

نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے غازیانِ وطن اور شہداء پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے پاک فوج کے بارے میں کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں اور قوم پاک فوج کے کردار کو امن، استحکام اور ترقی کی ضمانت سمجھتی ہے۔

پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک،بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کی من گھڑت رپورٹ کا پول کھول دیا

طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نشست کے ذریعے انہیں یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ کس طرح ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے افواجِ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کی بقا اور امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور اب یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related