سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی تباہ کر دی گئی جبکہ بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ تباہ کن حملہ ناکام بنا دیا گیا۔


