ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اِن ہاؤس تبدیلی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی، جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔


