فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Date:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (فوجی)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر،  عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان طویل المدتی دوستی کے رشتے کی تجدید کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جبکہ صدر السیسی نے عالمی اور امتِ مسلمہ کے اہم امور میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے امور پر ہم آہنگی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی کابینہ میں بڑا فیصلہ،حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگادی – Pak Wire | Pakistan News

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات اور ہر شعبے میں  بالخصوص سماجی و اقتصادی روابط، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے امور  میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعتراف کیا گیا۔

ملاقات گرمجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مضبوط اقتصادی اور سلامتی کے مکالمے سے پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related