پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے عالمی منظر نامہ بدل دیا،امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف

Date:

امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے گزشتہ چند ماہ میں عالمی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے خطے میں طاقت کے توازن اور تعلقات کے نقشے کو نئی جہت دی ہے۔

جریدے نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومتی اور عسکری قیادت کی مربوط اور فعال سفارتکاری کے باعث واشنگٹن، بیجنگ اور ریاض کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔

فارن پالیسی کے مطابق، اسلام آباد نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ایران اور ملائیشیا کے ساتھ نئے معاہدے، اور چین کے ساتھ تعاون کے فروغ کے ذریعے سفارتکاری کا نیا باب رقم کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جس نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے داعش خراسان کے ایک اہم دہشتگرد جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا کی گرفتاری نے اسلام آباد کے انسدادِ دہشتگردی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جانے والا اقدام بنا دیا۔


فارن پالیسی کے مطابق، امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے انسدادِ دہشتگردی تعاون کو غیر معمولی اور مؤثر قرار دیا۔

جریدے نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی شروعات کچھ غیر متوقع واقعات کے نتیجے میں ہوئیں، جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان تلخ فون کال بھی شامل ہے، جس کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

جریدے کے مطابق، امریکا کے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ نئی دہلی کو خوف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ رویہ اس کی 25 سالہ سفارتی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر – Pak Wire | Pakistan News

فارن پالیسی نے مزید لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان جون میں ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات نے پاک-امریکا تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی مؤثر سفارتکاری اور غزہ امن کانفرنس میں ان کا کردار پاکستان کے عالمی اثر و رسوخ کا مظہر بن گیا۔

جریدے کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امریکا سے شاندار تجارتی پیکیج حاصل کیا اور ایک بڑی امریکی کمپنی نے 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ یہ پیشرفت پاکستان کی معاشی اور سفارتی کامیابیوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

فارن پالیسی نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہوتے ہوئے ایک نادر توازن برقرار رکھا ہے، جہاں اس نے بیک وقت امریکا، چین اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا ایک ایسی حکمتِ عملی جس نے اسلام آباد کو خطے کے سب سے اہم اور فعال سفارتی کھلاڑی کے طور پر ابھارا ہے۔

رپورٹ کے اختتام پر جریدے نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر سفارتکاری نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی منظرنامے میں ایک نئی سمت متعین کی ہے، اور اسلام آباد اب سفارتکاری کے میدان میں “خطے کا فاتح” بن کر ابھرا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related