ٹانک سیکیورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

Date:

ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔

بھارتی میڈیا کا خطہ میں عدم استحکام پھیلانےکیلئے زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب، گودی میڈیا فتنہ الخوارج کی حمایت میں کُھل کر سامنے آ گیا

آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اور صفائی کا عمل جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے ویژن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

برطانوی وزیراعظم کا اعلان: ایران کے خلاف جنگ میں برطانیہ حصہ نہیں لے گا

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر...

دوسری ویڈیو پر اے آئی شبہ کے بعد نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے نئی ویڈیو جاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے زندہ ہونے کا...

وزیراعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید...