مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کا پلان دیدیا

Date:

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کامیابی سے مکمل ہو گیا، جس میں پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع اور عملی منصوبہ پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے، جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ مذاکرات کا یہ دوسرا دور 9 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کا مرکزی اور واحد ایجنڈا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران قطر میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے دو رکنی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیرِ داخلہ رحمت اللہ مجیب نے کی۔

بھارت افغان آبی گٹھ جوڑکا توڑ،پاکستان کا بڑا فیصلہ،چترال ریور ڈائیورشن پلان کیا ہے

یاد رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی۔

استنبول میں ہونے والا یہ دوسرا مرحلہ اس بات کا تسلسل ہے کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور سرحدی امن کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن، تعاون اور دہشت گردی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

تھائی لینڈ اور کمبوڈیامیں جاری کشیدگی ختنم،ٹرمپ کی موجودگی میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طویل عرصے سے...

آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت

آزاد کشمیر رجمنٹ کے نڈر اور بہادر سپوت نائیک...

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب...