آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی عددی برتری،سندھ ہاؤس عشائیے کے بعد سیاسی منظرنامے میں ہلچل

Date:

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی جانب سے آزاد کشمیر کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں آزاد کشمیر کے 27 اراکین اسمبلی نے مکمل شرکت کر کے پارٹی کی عددی برتری ثابت کر دی۔

عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کہا تھا کہ “اگر 27 ارکان سامنے آ جائیں تو میں استعفیٰ دے دوں گا”، اب جب 27 کا گولڈن نمبر پورا ہو گیا ہے تو وزیراعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

اسی موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت موجود ہے، 27 اراکین کی ویڈیو اور تصاویر بطور ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو ان کی خواہش کے مطابق 27 ارکان دکھا دیے ہیں، اب فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہے۔

ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک، مہاجرین نشستوں کے اراکین اور وزیر تعلیم ملک ظفر اقبال بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ فارورڈ بلاک کے تمام ارکان پرانے پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں جو “اپنے گھر واپس آئے ہیں۔”

عشائیے میں نئے شامل ہونے والے اراکین کے ساتھ ساتھ پرانے تمام ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی آزاد کشمیر کے نئے قائد ایوان کا فیصلہ کریں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کی جلدی نہیں، بلکہ وہ جمہوری عمل کے مطابق تمام مراحل طے کرے گی۔ پارٹی کے مطابق 27 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے اور تحریکِ عدم اعتماد مکمل طور پر تیار ہے۔

چوہدری یاسین نے بتایا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ خود مستعفی ہو جائیں، بصورتِ دیگر تحریکِ عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی جائے گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر وزیراعظم یومِ سیاہ کے موقع پر استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ کشمیری عوام کے لیے ایک مثبت اور جمہوری پیغام ہوگا۔

اختتام پر فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں جمہوری اقدار کو زندہ رکھا ہے، اور آج 27 اراکین کی موجودگی سے پارلیمانی برتری واضح ہو گئی ہے۔ سندھ ہاؤس عشائیے نے آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، اور اب تمام نگاہیں بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے...

آزاد کشمیر،پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)...

ایران، اداره برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری،صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ رفعت آرا بیگم انتقال کر گئیں

سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ طویل علالت...