ایران، اداره برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری،صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ نے قومی ادارہ برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو ایک خودمختار ادارے کے طور پر صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا۔
اس ادارے کا بنیادی مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کو منظم کرنا، ترقی دینا اور قومی سطح پر اس کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان نے قومی مصنوعی ذہانت بل کی شق 3 میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت موجودہ قومی وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک نیا اور خودمختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔

نئے ادارے کا سیکریٹریٹ صدر کے ماتحت کام کرے گا، اور اس کی ذمہ داری مختلف سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگی۔ادارے کے سربراہ کا تقرر صدرِ ایران خود کریں گے۔

قانون کے نفاذ کے بعد تین ماہ کے اندر ادارہ اپنا آئینی اور انتظامی خاکہ تیار کرے گا، جس میں نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، منصوبہ بندی و بجٹ، وزارت سائنس، صحت، آئی سی ٹی، محنت اور تعلیم سمیت دیگر اہم ادارے شامل ہوں گے۔
یہ خاکہ بعدازاں کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایران میں مصنوعی ذہانت کی پالیسی اور حکمرانی کو ادارہ جاتی شکل دینے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کو ڈیجیٹل ترقی اور خودمختاری کے نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے...

آزاد کشمیر،پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)...

صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ رفعت آرا بیگم انتقال کر گئیں

سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ طویل علالت...