ایران، پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے راہداری کا آپریشن دسمبر کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

Date:

ایران، پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے راہداری کا باقاعدہ آپریشن دسمبر کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے تینوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو نیا فروغ ملے گا۔

اس منصوبے کو خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارتی ترسیلات کو تیز تر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ریلوے لائن کے ذریعے تجارت کرنے سے سمندری راستے کے مقابلے میں تقریباً 13 سے 15 دن کا وقت بچایا جا سکے گا، جو برآمدات اور درآمدات کے عمل کو نہایت مؤثر بنائے گا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کر دیا

موجودہ حالات میں پاکستان سے ترکی اور یورپی ممالک تک سامان کی ترسیل عموماً بحری راستے سے 20 سے 25 دن لیتی ہے، تاہم ریلوے راہداری فعال ہونے کے بعد یہی سامان 8 سے 10 دن میں اپنی منزل تک پہنچ سکے گا۔

یہ ریلوے راہداری ایران، پاکستان اور ترکی کو باہم جوڑنے والے ایک بڑے علاقائی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینا، لاگت میں کمی لانا اور وسطی و جنوبی ایشیا کو یورپ سے جوڑنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سامان کی ترسیل تفتان، زاہدان، تہران اور انقرہ کے راستے ہوگی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس راہداری کے فعال ہونے سے پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے، صنعتی پیداوار کے لیے خام مال کی تیز تر ترسیل اور علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

ایران اور ترکی بھی اس منصوبے کے ذریعے اپنی منڈیوں کو وسعت دینے اور نقل و حمل کے کم خرچ ذرائع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے راہداری نہ صرف خطے کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں بھی ایک اہم تکمیلی کردار ادا کرے گی، جس سے جنوبی ایشیا اور یورپ کے درمیان زمینی تجارتی راستے کو مضبوط بنیادیں ملیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت

آزاد کشمیر رجمنٹ کے نڈر اور بہادر سپوت نائیک...

مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کا پلان دیدیا

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا...

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب...