بھارت کے گودی میڈیا کاپاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق جھوٹا بیانیہ ناکام

Date:

بھارت کے گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، وزارتِ اطلاعات و نشریاتِ پاکستان نے بھارتی میڈیا کے گمراہ کن ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ گھڑ کر خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی۔

بھارتی ویب سائٹ ’’فرسٹ پوسٹ‘‘ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی دستے بھیجے گا، ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ کے قیام میں مدد فراہم کرے گا اور مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی دے گا۔

اس کے علاوہ ’’فرسٹ پوسٹ‘‘ نے یہ بے بنیاد بات بھی پھیلائی کہ سعودی عرب چین کے JF-17 اور J-10 طیارے خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور افغان و بھارتی امور میں پاکستان سے سفارتی تعاون حاصل کرے گا۔

بھارت افغان آبی گٹھ جوڑکا توڑ،پاکستان کا بڑا فیصلہ،چترال ریور ڈائیورشن پلان کیا ہے

اس جھوٹے بیانیے کے برعکس 17 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کسی قسم کی آپریشنل تفصیلات، فوجی تعیناتی یا اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی معاہدے سے متعلق کسی فوجی تعیناتی یا عددی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں نے فوجی دستوں کی تعداد، بریگیڈ یا کمانڈ اسٹرکچر کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ 25 ہزار فوجیوں کا دعویٰ بھارتی میڈیا اور غیر مصدقہ تبصروں کے ذریعے گمراہ کن طور پر پھیلایا گیا۔

بھارتی گودی میڈیا پہلے ہی اپنی مضحکہ خیز رپورٹنگ اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے باعث اپنی ساکھ کھو چکا ہے، اور اس کی یہ تازہ کارروائی بھی خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت

آزاد کشمیر رجمنٹ کے نڈر اور بہادر سپوت نائیک...

مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کا پلان دیدیا

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا...

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب...