سینئر صحافی ارشد شریف مرحوم کی والدہ طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئیں۔جن کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ نائن قبرستان میں ادا کی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےان کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک باہمت، بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی اور اصولوں پر ڈٹنے والے بیٹے کی تربیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف جیسے جری، نڈر اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے حق اور سچ کی آواز کو بلند رکھا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ہمیشہ ارشد شریف اور ان کی عظیم والدہ کی قربانیوں اور کردار کو یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔


