مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی اور اس مؤقف میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے پر مکمل طور پر متحد ہے اور تمام اراکین اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اقتدار کے لیے کسی قسم کے سمجھوتے یا سودے بازی میں شریک نہیں ہوگی


