کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر

Date:

کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے یہ تین روزہ نمائش 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ماہرین، ڈاکٹرز، طلباء اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

نمائش میں جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ ہیلتھ ایشیا 2025 کے انعقاد نے پاکستان میں عالمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیے۔

پاکستانی فارما صنعت کی عالمی پذیرائی، معیار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نجی و سرکاری شعبے کے باہمی تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ وزارتِ صحت اور اس کے ماتحت اداروں کی بھرپور شمولیت نے ایونٹ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تین روزہ نمائش میں 60 ہزار سے زائد ماہرین، ڈاکٹرز اور طلباء نے شرکت کی، جبکہ 50 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے جدید طبی آلات اور ہیلتھ ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔

ہیلتھ ایشیا 2025 کی کامیابی نے پاکستان کے شعبۂ صحت میں جدت، تحقیق اور پائیدار ترقی کے نئے امکانات روشن کر دیے ہیں، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک کا صحت کا نظام جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی سمت گامزن ہو گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت

آزاد کشمیر رجمنٹ کے نڈر اور بہادر سپوت نائیک...

مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کا پلان دیدیا

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا...

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب...