استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا،

Date:

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد نے طالبان کو اپنا حتمی موقف پیش کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے مذاکرات کے دوران واضح کر دیا کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس، قابلِ عمل اور یقینی اقدامات اٹھانے پر زور دیا، اور کہا کہ اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی پیشرفت کی ضرورت ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ایجنڈا نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں آئندہ پیشرفت افغان طالبان کے مثبت اور سنجیدہ رویے پر منحصر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے...

آزاد کشمیر،پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)...

ایران، اداره برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کی منظوری،صدرِ مملکت کی نگرانی میں کام کرے گا

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...