ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے۔
میری انتظامیہ نے گزشتہ آٹھ مہینوں میں آٹھ جنگیں ختم کی ہیں، اور اس جنگ کو بھی میں بہت جلد حل کر دوں گا۔
بھارت کے گودی میڈیا کاپاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق جھوٹا بیانیہ ناکام
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے اتنے کم عرصے میں اتنی جنگیں ختم نہیں کیں، اور نہ ہی آئندہ کوئی ایسا کر پائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق ماضی کے صدور نے جنگوں کو ختم کرنے کے بجائے خود نئی جنگوں کا آغاز کیا۔


