اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

Date:

 اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے سیاسی عمل کو مظبوط بنانے کے لیے صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے بھرپور مشاورت کی۔ جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی

جس کے لیے جی بی اور مرکزی عہدیداروں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا چیئرمین اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کوعملی جامہ پہنانے پرسیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صدارتی خطاب فرماتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جی بی کے عہدیداروں کو اسلامی تحرک پاکستان کا پیغام عوام تک گھر گھر پہنچانے سمیت چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو جی بی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ترجہی اقدامات کرنے کے لیے رہنمائی فرمائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث 9 شعبے بند کر دیے گئے

جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث...

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں،صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف...