جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث 9 شعبے بند کر دیے گئے

Date:

جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث 9 شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال بی ایس پروگرامز میں طلبہ کی تعداد غیر معمولی طور پر کم رہی، بعض شعبوں میں صرف ایک یا دو طلبہ نے ہی داخلہ لیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 سے کم داخلوں والے تمام شعبوں کے انڈر گریجویٹ پروگرام ختم کر دیے گئے ہیں۔ بند کیے جانے والے شعبوں میں جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس، جیالوجی اور اسٹیٹسٹکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے شعبوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامعہ پشاور کے مطابق ایسے طلبہ جنہوں نے ان شعبوں میں داخلہ لیا تھا، وہ متبادل اکیڈمک پروگرامز کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے رجوع کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

 اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات...

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں،صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف...