روس نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کر لیا

Date:

روس نے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔

ان کے مطابق بوریویسٹنک میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں پرواز کرتا رہا۔ جنرل گراسموف نے بتایا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی صدر کو یہ بریفنگ جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران دی گئی۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ بوریویسٹنک ایک منفرد ہتھیار ہے جو اس وقت دنیا کے کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔ ان کے مطابق اس جوہری کروز میزائل کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اور اب میزائلوں کی تعیناتی سے قبل آخری مرحلے پر کام شروع ہونا چاہیے۔

بوریویسٹنک میزائل روس کے جدید ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ ہے جسے ایس ایس سی-ایکس 9 اسکائی فال (SSC-X9 Skyfall) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

 اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات...

جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث 9 شعبے بند کر دیے گئے

جامعہ پشاور میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث...

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں،صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف...