دفاعی محاذ پر ہزیمت اٹھانے والا بھارت اب پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات اور بے بنیاد پراپیگنڈے پر اتر آیا ہے۔ بھارتی اخبارات نے ایک سابق سی آئی اے افسر کی ذاتی رائے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے ان جھوٹے ہتھکنڈوں کا پول کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور میں اپنی شرمناک شکست کے بعد جھوٹ اور فریب کے ذریعے حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش کی۔
بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا اور لوکمت ٹائمز نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے مبینہ بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
دہلی کی فضائی آلودگی،ہوا زہر آلود،رپورٹ بالکل صاف،مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب
گودی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکے گا اور یہ بھی الزام لگایا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ماضی میں امریکی پینٹاگون کے کنٹرول میں تھے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مصدقہ ذرائع نے ان تمام دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جان کیریاکو کے اس طرح کے کسی بیان یا سرکاری ریکارڈ کا کوئی وجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی طرف سے پیش کی جانے والی نام نہاد ڈی کلاسیفائیڈ انٹیلی جنس دراصل بالی وڈ کی جاسوسی اور ایکشن فلموں جیسی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں۔
مزید برآں، یہ واضح کیا گیا کہ جان کیریاکو ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی متنازعہ بیانات دینے کے باعث غیر معتبر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہمیشہ سے اپنے ایٹمی اثاثوں پر مکمل اور محفوظ کنٹرول رکھتی ہے، اور عالمی برادری بھی اس حقیقت کا اعتراف کر چکی ہے کہ آپریشن سندور میں پاکستان نے دفاعی برتری کے ساتھ بھارت کو تاریخی شکست دی۔


