کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور گلوکارہ کیٹی پیری نےتعلقات کا اعتراف کرلیا

Date:

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور دنیا کی معروف پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

دونوں ایک تقریب میں خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس میں ایک تقریب کے دوران ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنی جوڑی کو سب کے سامنے ظاہر کیا، جو ان کے تعلق کی پہلی عوامی جھلک تھی۔

FILE PHOTO: Canada’s Liberal Prime Minister Justin Trudeau, accompanied by his wife Sophie Gregoire and his children Ella-Grace, Xavier and Hadrien watch the election coverage on a TV, in Montreal, Quebec, Canada, September 20, 2021. credit with thanks (REUTERS/Carlos Osorio//File Photo)

رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 41 سالہ کیٹی پیری پیرس کے مشہور "کریزی ہارس شو” میں گلوکارہ کی سالگرہ منانے کے لیے شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری سرخ لباس میں جبکہ جسٹن ٹروڈو سیاہ لباس میں نہایت خوش نظر آئے۔

شو سے باہر نکلتے وقت دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے، جہاں فوٹوگرافرز نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور تصاویر بنائیں۔ اس موقع پر ایک مداح نے کیٹی پیری کو گلاب کا پھول پیش کیا اور منفرد انداز میں سالگرہ کی نیک تمنائیں دیں۔

اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش میں تھیں، مختلف مواقع پر ان کی قریبی تصاویر بھی منظر عام پر آتی رہیں، تاہم اب تک کسی نے اس بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تھا۔

کیٹی پیری کی ذاتی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ ماضی میں ان کا نام ہالی وڈ اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، جن سے ان کی ایک بیٹی ڈیزی ڈوو بھی ہے۔

کیٹی پیری دنیا کی مشہور ترین گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جن کے مقبول گانوں میں “فائرورک“رور” اور “ڈارک ہارس” شامل ہیں۔ ان کے کیریئر کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے، جس دوران انہوں نے کئی عالمی ایوارڈز حاصل کیے، جن میں چار گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جسٹن ٹروڈو گزشتہ سال اپنی اہلیہ صوفی گریگور سے علیحدگی کے بعد وزیراعظم کے عہدے سے بھی الگ ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ،ملکی معیشت مستحکم،اسٹیٹ بینک کا اعتراف

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ...

دہلی کی فضائی آلودگی،ہوا زہر آلود،رپورٹ بالکل صاف،مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب

بھارتی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو...

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضےکو 78 برس مکمل ہوگئے

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78...

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے...