آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیزی اختیار کر گئی ہیں اور آئندہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آج شام ایوانِ صدر میں ملاقات کا امکان ہے۔اس ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے ارکان صدرِ مملکت سے ملاقات کریں گے، جس میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر سینیئر رہنما شامل ہوں گے۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا اور آئندہ حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ ملاقات کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


