عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان،عوام کا مؤثر سفارت کاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار

Date:

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے مختلف قومی و بین الاقوامی امور پر ایک جامع عوامی سروے منعقد کیا گیا، جو 10 سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان کیا گیا۔

سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورۂ امریکا، اور پاک افغان کشیدگی جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔

سروے رپورٹ کے مطابق، 80 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جبکہ 79 فیصد شہریوں نے اس معاہدے کی واضح حمایت کی۔ مزید برآں، 73 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں حکومت اور افواجِ پاکستان پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے، 71 فیصد پاکستانیوں نے اس کشیدگی کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیا، جب کہ 75 فیصد شہریوں نے پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے حالیہ دورۂ امریکا سے پاکستان کے عالمی وقار اور سفارتی تشخص میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کی یہ رپورٹ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ، اور عوامی اعتماد میں اضافے کی عکاس ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط اور ابھرتا ہوا ملک بن کر سامنے آ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ضرورت پڑی تو بین الاقوامی طورپر قابل توجہ مقامات پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات...

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل...

بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر...