استنبول مذاکرات کا تیسرا دن بھی تعطل کا شکار، افغان وفد کابل کے احکامات کا پابند

Date:

استنبول میں جاری پاکستان، افغان طالبان اور میزبان ممالک کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے جو منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے ہیں، وہ نہ صرف جائز بلکہ خطے میں امن کے لیے ناگزیر قرار دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو تسلیم کرنے کے لیے مکمل طور پر آمادہ نہیں، حالانکہ میزبان ممالک بھی پاکستان کے مؤقف کو معقول اور حقیقت پر مبنی قرار دے رہے ہیں۔

افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثرکارروائی کی، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

دلچسپ امر یہ ہے کہ طالبان وفد خود بھی اندرونی طور پر ان مطالبات کی درستگی کو تسلیم کرتا ہے، تاہم وہ ہر قدم پر کابل انتظامیہ سے ہدایات لے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد کی یہ طرزِ عمل ظاہر کرتی ہے کہ انہیں کابل سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی وفد نے بارہا واضح کیا ہے کہ ان مطالبات کی منظوری تمام فریقوں کے مفاد میں ہے، جبکہ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم کابل انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مثبت یا حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہوا، جس کے باعث مذاکرات میں تعطل پیدا ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کابل میں بعض عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کا سنگِ میل،پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرزکوعالمی سطح پر پذیرائی

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے سازگار ماحول اور مؤثر...

عالمی افق پر مضبوط اور ابھرتا پاکستان،عوام کا مؤثر سفارت کاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے مختلف...

ایمازون کی تاریخ کی سب سے بڑی چھانٹی، 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین فارغ کرنے کی تیاری

ایمازون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30...