ایمازون کی تاریخ کی سب سے بڑی چھانٹی، 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین فارغ کرنے کی تیاری

Date:

ایمازون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی نے اخراجات میں کمی اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے کئی اہم شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمازون ویب سروسز  شامل ہیں۔

یہ اقدام ایمازون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاؤن سائزنگ قرار دیا جا رہا ہے، جو 2022 کے اواخر میں 27 ہزار ملازمین کی برطرفی سے بھی بڑی ہے۔ کمپنی کے تقریباً 3.5 لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے یہ کمی تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔

سی ای او اینڈی جیسی نے حالیہ مہینوں میں کمپنی کے اندر ’بیوروکریسی‘ کم کرنے اور غیر ضروری انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے استعمال سے کئی انتظامی اور دفتری کام خودکار ہو چکے ہیں، جس کے بعد انسانی عملے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ چھانٹی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایمازون نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے اتنی پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ اب وہ اپنے کارپوریٹ ڈھانچے میں بڑی حد تک کمی کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کیاامریکا نےایک انتہائی طاقتورخفیہ فوج تیار کرلی ہے؟

دنیا پرحکمرانی کا خوب،امریکا کےہرمخالف پرنظررکھنےکا مشن،امریکا نےکیسےایک انتہائی...

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبر پختونخوا حکومت خطرے میں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات...

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر...

چین، یوکرین جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، یورپی یونین

یورپی یونین نے چین پر زور دیا ہے کہ...