سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

Date:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے اور بورڈ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حال ہی میں 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی تھی، جن میں محمد رضوان کو 10 دیگر کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کسی بھی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا، جبکہ بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی اور سینئرٹی کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے ابھی تک اپنے کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے معاہدے پر دستخط مکمل کر لیے ہیں۔ رضوان نے دستخط سے قبل چند شرائط اور مطالبات پی سی بی کے سامنے رکھے ہیں جن پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قومی وکٹ کیپر بیٹر کے مطالبات کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس وقت ان کے مطالبات تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

محمد رضوان کے اس فیصلے کے بعد پی سی بی اور کھلاڑی کے درمیان معاملات میں سرد مہری پیدا ہو گئی ہے، تاہم بورڈ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلامیچ،پاکستان کو 55 رنز سے شکست

راولپنڈی میں کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ٹی...