پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

Date:

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور اسلامی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس فریم ورک کا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی روابط کو مستحکم بنانا اور باہمی تعاون کو عملی شکل دینا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں متعدد اسٹریٹجک اور طویل المدتی منصوبوں پر بات چیت ہوگی جو نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور تجارتی تبادلوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس وقت کئی مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر تعاون جاری ہے، جن میں بجلی کی ترسیل کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت اور توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یوز شامل ہیں۔

یہ فریم ورک دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں پائیدار شراکت داری کے قیام کے لیے ان کے مشترکہ وژن کی توثیق کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ عزم دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے جو ترقی، استحکام اور خوشحالی کے سفر کو مل کر آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ جلد ہی سعودی۔پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں فریم ورک کے تحت طے پانے والے اقدامات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...

پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلامیچ،پاکستان کو 55 رنز سے شکست

راولپنڈی میں کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ٹی...