ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ دوپہر 2 بجے تک استعفیٰ دے دیں، بصورتِ دیگر پارٹی تحریکِ عدم اعتماد پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس وقت 36 ارکانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، اور اگر وزیراعظم نے مقررہ وقت تک استعفیٰ نہ دیا تو دوپہر 2 بجے کے بعد تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔
آزاد کشمیر،پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس اکثریت ہے تو وہ تحریکِ عدم اعتماد لے آئے، میں میدان چھوڑنے والا نہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آزاد کشمیر میں جاری یہ سیاسی بحران آئندہ چند گھنٹوں میں فیصلہ کن موڑ اختیار کر سکتا ہے۔


