چلاس تھور سے اغوا ہونے والےواپڈا ملازمین پر کیا بیتی،سب بتادیا

Date:

چلاس کے علاقے تھور سے اغواء ہونے والے واپڈا کے ملازمین نے بازیابی کے بعد اپنے اوپر گزرنے والے وقت کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ اغواء کے دوران ان کے ساتھ رویہ حیرت انگیز طور پر نرم رہا۔

علما کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے مغویوں نے بتایا کہ اغواکار انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پہلے انہیں بٹھا دیا گیا اور کہا گیا کہ بعد میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ چند گھنٹوں بعد اغواء کاروں نے ان سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ واپڈا کے ملازمین ہیں۔

مغویوں کے مطابق اغواکاروں نے ان سے کہا کہ سوچ سمجھ کر جواب دیں کیونکہ اگر ان کا تعلق کسی اور ادارے سے ہوا تو مکمل تحقیق کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں نے انہیں وقت دیا، کھانا کھلایا اور آرام کے لیے بستر فراہم کیا۔ نامعلوم مقام ہونے کے باعث ابتدا میں خوف محسوس ہوا، تاہم اغواء کاروں کے رویے سے کچھ اطمینان حاصل ہوا۔

مغویوں نے مزید بتایا کہ اگلے روز انہیں دھوپ میں بٹھایا گیا اور بغیر کسی دباؤ کے دوبارہ سوالات کیے گئے۔ اغواکاروں نے ان سے واپڈا میں کام کرنے والے دیگر افراد کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ اگر ان کے بیانات درست ثابت ہوئے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ شام کو ان کے امیر نے آکر بتایا کہ تحقیقات کے بعد انہیں رہا کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مغویوں نے بتایا کہ انہیں دورانِ قید ذہنی یا جسمانی تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم اغواء کار بار بار سچ بولنے کی تلقین کرتے رہے۔ مغویوں نے کہا کہ انہوں نے طے کر لیا تھا کہ جو بھی کہیں گے سچ کہیں گے، خواہ اس سے فائدہ ہو یا نقصان۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...