بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

Date:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کے سرکاری دورے کے دوران بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وکرالزمان سے آرمی ہیڈکوارٹر ڈھاکا میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دفاعی تعاون میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے مختلف سطحوں پر باہمی دوروں کے تسلسل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ تربیت، دفاعی حکمت عملی، اور تجربات کے تبادلے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

فریقین نے انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں تجربات کے تبادلے، مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گمراہ کن پروپیگنڈے اور مس اطلاعاتی مہمات کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے ان چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔

ملاقات کا اختتام اس یقین دہانی پر ہوا کہ پاکستان اور بنگلادیش اپنی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل...

بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر...

گیس کی قیمتوں میں اضافےکا امکان،سوئی ناردرن نےدرخواست اوگرا کو جمع کرا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے...