مغربی طاقتیں روس کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہیں،سیکرٹری روسی قومی سلامتی کونسل

Date:

روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی طاقتیں روس کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ وہ مختلف حصوں پر غلبہ حاصل کر سکیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شویگو نے اپنے بیان میں کہا کہ مغرب کی کوشش ہے کہ روسی سلطنت اور سوویت یونین کو ’’قابض‘‘ یا ’’استعماری‘‘ قوت کے طور پر پیش کیا جائے، تاہم ان کی یہ کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔

شویگو کے مطابق موجودہ روسی حکومت کا سب سے بڑا مقصد ملک کے اندر موجود مختلف نسلی گروہوں کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور امن کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، امریکہ کے برعکس، مختلف اقوام کے درمیان پرامن روابط اور باہمی احترام کی ایک بہترین مثال ہے، اور مغرب کے پروپیگنڈے کے باوجود روس اپنے اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...