پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلامیچ،پاکستان کو 55 رنز سے شکست

Date:

راولپنڈی میں کھیلی گئی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے شاندار 60 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لِنڈے نے 36 جبکہ ڈی زور زی نے 33 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے 2 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں کا آغاز مایوس کن رہا۔ صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان سلمان علی آغا صرف 2 رنز بنا سکے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عثمان خان نے 12، حسن نواز نے 3، فہیم اشرف نے ایک اور شاہین آفریدی نے 4 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاربن بوش نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جارج لِنڈے نے 3 جبکہ لیزاڈ ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم نے پہلا میچ 55 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل...

بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر...

گیس کی قیمتوں میں اضافےکا امکان،سوئی ناردرن نےدرخواست اوگرا کو جمع کرا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے...