حلف کا پاسدار رہوں گا،عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،وزیر اعظم اے جے کےچوہدری انوار الحق

Date:

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کو ٹیکس کلیکشن، اہداف اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ خوراک کے معیار، آٹے کی ترسیل اور بنیادی ذخائر سے متعلق امور پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف کے پاسدار رہیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو نئے جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خوراک کی فراہمی اور معیار کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے اور وسائل کو عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی مفاد کو ترجیح دی گئی ہے اور حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔

اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار ظفر، پرنسپل سیکرٹری سردار ظفر محمود، سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم، چیئرمین ان لینڈ ریونیو، وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی اور وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سرگودھا کا دورہ،سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے آج سیف سٹی سرگودھا،...

خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل؟10 رکنی فہرست تیار

پشاور: کئی دنوں کی مشاورت اور سیاسی سرگرمیوں کے...

ایبٹ آباد میں نیب کا بڑا ایکشن، 40 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں مزید 20 کروڑ روپے برآمد

ایبٹ آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 40 ارب...

غزہ پر اسرائیلی حملے فوراً بند کرائے جائیں، لبنان کا امریکا سے مطالبہ

بیروت: لبنان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ...