افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

Date:

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل میڈیا پر سامنے آ گیا ہے۔ جس میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں

سطورے نے بتایا کہ عاصم نامی دہشت گرد نے اسے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملاقات کرائی۔

سطورے نے کمانڈر قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی اور علاج کے بہانے پشاور آیا، جہاں علاج کے بعد اسے پشاور کے ایک مدرسے میں داخلہ لینے کا حکم دیا گیا۔ اس کے مطابق کمانڈر قاری محمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی حکم دیا، اور کابل سے ایک عالم دین کو نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اطلاعات کے مطابق سطورے خوگیانہ، ننگرہار کا رہائشی ہے اور اس نے گورنمنٹ کالج حضرت خان ننگرہار سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا۔

وہ غزنی یونیورسٹی سے فقہ میں بیچلرز ہے اور کابل کے مدرسے عبداللہ ابن زبیر میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہا۔ علاوہ ازیں، ننگرہار میں ادویات کی ڈلیوری کے کام میں بھی ملازمت کرتا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ضرورت پڑی تو بین الاقوامی طورپر قابل توجہ مقامات پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات...

بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر...

گیس کی قیمتوں میں اضافےکا امکان،سوئی ناردرن نےدرخواست اوگرا کو جمع کرا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے...