بابر اعظم نےشاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈاپنےنام کرلیا

Date:

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں بدقسمتی کا شکار ہو گئے اور شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم دو گیندیں کھیلنے کے بعد کوربن بوش کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جو کہ ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں آٹھواں صفر ثابت ہوا۔

اس سے قبل شاہد آفریدی بھی آٹھ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس طرح بابر اعظم اب ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اسی فہرست میں صائم ایوب، عمر اکمل اور کامران اکمل کے نام بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ضرورت پڑی تو بین الاقوامی طورپر قابل توجہ مقامات پر فیصلہ کن کارروائی ہوگی،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات...

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کے سنسنی خیزانکشافات،اعترافی بیان سوشل میڈیا پر وائرل

افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سوشل...

گیس کی قیمتوں میں اضافےکا امکان،سوئی ناردرن نےدرخواست اوگرا کو جمع کرا دی

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے...