بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دےرہا ہے،وزارت اطلاعات

Date:

پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق بھارت دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

وزارت نے بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے گمراہ کن دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اس چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ کے تربیتی کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے وضاحت کی کہ کسی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی اور نہ ہی اس طرح کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ انڈیا ٹوڈے نے یہ خبر غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی میڈیا اداروں نے بغیر تصدیق کے اسے پھیلایا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان دونوں نے کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری یا ویڈیو کی تصدیق نہیں کی۔

وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی پیدا کی جا سکے۔ ریاستی سرپرستی میں چلنے والا بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مہم چلا کر خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کو ایران اور امریکامذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے،ترجمان دفتر خارجہ۔

پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی...

محمد علی جناح کی آغوش میں

تحریر انصار مدنی پاکستان کے مختلف خطّوں میں بسنے والے...

ملتان ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز، 114 بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن میں جدید، محفوظ اور...

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

اسلامی ممالک کے فوجی انسدادِ دہشت گردی اتحاد (IMCTC)...