آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا

Date:

بھارت میں مودی سرکار کی خاموشی پر سخت تنقید جاری ہے۔ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی نے پورے بھارت میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اسے بزدلی اور ناکامی کی علامت قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور میں ناکامی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیانات کے بعد بھارتی اپوزیشن نے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ واضح کریں کہ ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی نے خود آپریشن سندور رکوا کر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی میں مبتلا کر دیا ہے۔

کانگریس کی ترجمان سوپریا شری نیت نے بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سات بھارتی طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اس بات کی گواہی ہے کہ وہ سچ جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی امریکی صدر سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں اور ان کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔

دوسری جانب آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ...

جنوبی شام،قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج اور شامی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں

جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج...

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی...

یکم نومبر1947 کی کہانی بزرگوں کی زبانی

تحریر: انصارمدنی گلگت کے اکثرعلاقوں میں آج بھی بزرگ بیاک...