اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے: ایرانی صدر

Date:

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر نے یہ بات ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات کی۔

صدر پزشکیان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے، اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے، بیماریوں کے علاج اور صحت کے فروغ کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں امریکا کے مطابق ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ نئے فضائی حملوں کا حکم دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے کہا ہےکہ یہ...

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

عید الفطر پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں...

ایران جنگ کے باوجود متحد ہے اور دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے...