بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا ایک منٹ گیارہ سیکنڈ پر مشتمل ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جسے مختصر وقت میں پانچ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ہدایت کار سدھارتھ آنند اور پروڈکشن ہاؤس مارفلکس پکچرز کی اس فلم میں شاہ رخ خان نے دو بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔
یہ فلم 2026 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم حتمی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔ شاہ رخ خان کی یہ دو سال بعد واپسی ہے، ان کی آخری تین فلمیں — پٹھان، جوان اور ڈنکی — 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔


